لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موٴقف اپنایا کہ صنم جاوید کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، صنم جاوید کے خلاف جلاوٴ گھیراوٴ اورعسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں، عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے۔

عدالت میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے معاملے پر رپورٹ پیش نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.