شاہ محمود قریشی پر پنڈی میں درج 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: شاہ محمود قریشی پر پنڈی میں درج 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری کے بعد مزید 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ضلع راولپنڈی میں درج تمام 12 کیسز میں شامل تفتیش کرلیا گیا، پراسیکیوٹر نے تمام 12 مقدمات میں 2 جنوری تک جسمانی ریمانڈ استدعا کردی۔
جن مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا ہے ان میں جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ کیس، حساس ادارہ دفترحملہ اور میٹروبس اسٹیشن جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی رہائی نہ ملی۔ اڈیالہ جیل سے نکلتے ہی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے مزاحمت بھی کی مگر راولپنڈی پولیس نے ایک نہ سُنی اور بکتربند گاڑی میں بٹھا کر لے گئے.
عدالتوں میں بیان کے علاوہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی حلفیہ بیان دے رہے ہیں کہ 9 مئی کو وہ کراچی میں تھے لیکن مقدمات ضلع پنڈی میں درج کئے گئے.
Comments are closed.