شاہ محمود قریشی کیخلاف غیر مہذب رویہ پر لیگی رہنما بھی ناخوش
فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف غیر مہذب رویہ پر لیگی رہنما بھی ناخوش، سینئر رہنما پی ٹی آئی، سینیٹرولید اقبال نے کہا کہ ریاست اپنے منہ پر کالک مل رہی ہے.
سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا کسی مہذب جمہوری ملک میں اس طرح کے مناظر نہیں ہونے چاہئیں.
جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے اس رویہ کو غیر جمہوری اور خلاف ضابطہ قرار دیا ہے.
Watch this video how they treated Shah Mehmood Qureshi is unacceptable pic.twitter.com/3oDl7y9ufB
— Imran Qureshi (@qureshisab) December 27, 2023
سینئر رہنما پیپلز پارٹی، سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی میں ہم دستخط کرچکے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد نہیں لی جائے گی.
سینئر رہنما پی ٹی آئی، سینیٹرولید اقبال نے کہا کہ ریاست اپنے منہ پر کالک مل رہی ہے شاہ محمود قریشی کی ایک مثال نہیں ہے بہت مثالیں ہیں ۔ہمارے بانی چیئرمین کی لیگل ٹیم ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ سائفر کیس کے بارے میں وکلا یہ کہہ رہے ہیں کہ مضحکہ خیز کیس ہے ۔
سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے بڑادکھ اور بڑا قرب ہے۔ہم ایک سنجیدہ ، میچور اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی بڑی شخصیت سے محروم ہوگئے.
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا اس کے اثرات ہم نے بھگتے۔ہم کئی سال سے اسی طرح کے حالات حاضرہ میں گرفتار ہیں.
Comments are closed.