صدر مملکت عارف علوی کا شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر ردعمل
فوٹو: فائل
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر ردعمل، کہا ہے ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کاغذات چھیننا، مظاہرین کے خلاف بےرحمانہ کارروائی کی گئی.
انھوں نے لکھا کہ اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو ضرور توجہ کرنی چاہیے۔
ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے۔ کاغذات چھیننا، مظاہرین کے خلاف بےرحمانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو ضرور توجہ کرنی چاہیے۔
رجعت پسند دلائل کہ "ایسے واقعات پہلے بھی رونما…— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 27, 2023
صدر مملکت نے کہا رجعت پسند دلائل کہ "ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں” مناسب نہیں کیونکہ پاکستان کو بدلنا ہوگا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔
Comments are closed.