پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آ گیا،انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا
فائل:فوٹو
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ہے۔جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آ گیا۔100 انڈیکس 791 پوائنٹس کم ہو کر 60 ہزار 913 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر تھا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے کا تھا۔
Comments are closed.