اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے 290 بلوچ مظاہرین رہا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے 290 بلوچ مظاہرین رہا کردیئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی طرف سے رہائی کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد رہا، پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے.
ترجمان وزارت داخلہ نے زور دیا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو ہے،اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سنٹر قائم کیا گیا تھا جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ھے۔
واضح رہے اسلام آباد میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران دفعہ 144 نافذ ہونے اور احتجاج کی اجازت نہ ملنے کےباوجود مولانا فضل الرحمان کی جماعت نے اتحادیوں سے مل کر ہزاروں کی ریلی نکالی اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا تھا مگر کسی ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔
Comments are closed.