فوٹو: پی آر
سری نگر : سری نگر نوگام میں ختم نبوت انٹرنیشنل کے زیراہتمام نعتیہ مجلس کاانعقاد کیا گیا ،آج 24 دسمبر 2023 اتوار دن کے 2 بجے یہ تقریب منعقد کی گئی ۔
ترجمان کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے مطابق کاروان سربراہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل مولانا مفتی مدثر احمد قادری کی صدارت میں ایک پر وقار اور سعادتمند نعتیہ مجلس کا انعقاد ہوا۔
مجلس میں ڈاکٹر عبدالرحمان وار مہمان خصوصی اور فقیرملت نثار احمد دلدار مہمان ذی وقار کی حثیت سے شامل ہوئے۔
اس متبرک موقعہ پر جن نعت گو حضرات نے اپنا نعتیہ کلام سناکر سامعین کے دل محظوظ کیے ان میں انجنیر آفاق ،ابوالحسن فاروقی ، فیاض دلگیر،غلام محمد وانی دلشاد ، نثار دلدار ، غلام حسن غمگین، عادل مصطفائی اور عبدالرشید صادق شامل تھے۔
نعتیہ کلام پڑھنے والوں نے بعد میں ایوارڈ کے طورایک مومنٹو اور سند ،ڈاکٹر وار کے ہاتھ سے حاصل کیا۔
یہ ایوارڈ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے مناسبت سے دیا گیا ۔صاحب صدر نے مہمانوں کا شمولیت کےلیے تہیہ دل سے شکریہ کیا اور ڈاکٹر وار نے ایسے اقدام کو وقت کی اہم ضرورت بتاتے ہوئےسراہا، بعد میں نثار نے اس بابرکت محفل کے لیے قبولیت کی دعا کی۔
Comments are closed.