سندھ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلٹ ٹریبونلز قائم

45 / 100

فائل:فوٹو
کراچی :سندھ میں عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کر دیے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ کے 6 جج اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کر دیے گئے۔

جسٹس ارشد حسین، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس عدنان کریم بھی کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگی فرائض انجام دیں گے جبکہ جسٹس سلیم جیسر لاڑکانہ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے لیے ججز نامزد کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

Comments are closed.