منظور پشتین کیسز، عدالت کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور پشتین کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کی۔

عدالت کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ وکیل عطا اللہ کنڈی نے استدعا کی کہ درخواست کل ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ درخواست مقرر ہو جائے گی ، وکیل نے دلائل دیے کہ منظور پشتین دو مقدمات میں گرفتار ہیں، وہ سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ہیں، اسلام آباد میں منظور پشتیں ن کیخلاف پانچ مقدمات ہیں جبکہ دو مقدمات میں وہ گرفتار ہیں ۔

وکیل نے استدعا کی کہ تین مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے اور منظور پشتین کیخلاف دیگر کتنے کیسز ہیں تفصیلات فراہم کی جائیں۔

بعدازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.