پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سنگین خطرات لاحق ہیں، منیر اکرم

45 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کاکہنا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں، کابل پاکستان کیلئے پیچیدہ اور مستقل چیلنج ہے۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملوث پائی گئی ہیں۔

Comments are closed.