توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس، آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر کے خلاف سماعت ملتوی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 4جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری،نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان بھولا اور سہیل عارف بھی عدالت پیش ہوئے۔
کیس میں عام شہریوں کی جانب سے دائر درخواستیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ نوازشریف جائیداد نیلامی کے عدالتی احکامات پر مذکورہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کیاعتراضات تھے قانون میں ترمیم کے بعد ان پر سماعت ملتوی کردی گئی ، چھ درخواستیں ہیں، ان پر احکامات جاری کردیں جبکہ پانچ متفرق درخواستیں بھی ہیں درخواستوں کی تفصیل عدالت کوفراہم کردیں گے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ ان کو دیکھ لیتے ہیں ، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ آج ضمنی ریفرنس فائل کرنا تھا ہم شامل تفتیش ہوگئے۔

عدالت میں پراسیکیوٹر نے موٴقف اختیار کیا کہ تفتیشی کا تبادلہ ہوگیاتھا، اب تیاری کیلئے کچھ وقت چاہئے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سیحاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی ، عدالت میں وکیل صفائی نے موٴقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم چلانے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت نمبر3 کا کیس ہے جلد جج صاحب بھی آجائیں گے، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں پارک لین ریفرنس سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ احتساب عدالت کو ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں ؟، آئندہ سماعت پر دلائل سن کر فیصلہ کردیں گے۔

Comments are closed.