ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معیشت میں استحکام کیلئے ریفارمز کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔
ورلڈ بینک کی جانب سے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معیشت میں استحکام کیلئے ریفارمز کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا، مستحکم گروتھ کیلئے مالیاتی نظم و نسق پر عملدرآمد ضروری ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ رقم ادارہ جاتی اصلاحات اور مستحکم گروتھ اور ہدف حاصل کرنے کیلئے استعمال ہو گی۔
Comments are closed.