میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی،خواجہ آصف

45 / 100

فائل:فوٹو

سیالکوٹ :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ جو شخص ٹی وی پر بیٹھ کر اس لیڈر کے خلاف گواہ بن جائے جس کی خوشامد میں کفر کی حدود کو چھو جا تا تھا۔ اسکے شر سے میں کیسے محفوظ رہ سکتا ہوں۔میں نے محترمہ کو پریس کانفرنس میں بہن کہا ہے اور مجھے اس رشتے کے تقدس کا پورا احترام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر اپنے بیان میں ن لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خاندان دو نسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہے اور وفا میری سیاسی شناخت ہے ۔میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، اللہ کی مدد سے عوام کی محبت کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے مخالفین کیساتھ سیاسی جنگ لڑی ہے ذاتیات کی نہیں۔ میں اپنے مخالفین کے ساتھ جنگ اصولوں کی لڑتا ہوں اور انکے بزرگوں اور اہل خانہ کا احترام کرتا ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے مشرف اور عمرانی ادوار میں اپنے سیاسی مخالفین کی درخواستوں پر دو دفعہ چھ چھ ماہ قید کاٹی۔ دونوں دفعہ اللہ نے مہربانی کی میں باعزت رہا ہوا اور اپنی قیادت کو ساتھ رشتے کی حرمت کا پاس رکھا۔

لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ میرے سیاسی مخالفین نے میری بیوی اور بیٹے کے خلاف مقدمے بنائے انہو ں نے کم از کم 3 درجن پیشیاں بھگتیں۔ میرے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا۔ مجھ پر آئین کے آرٹیکل 6 کی کاروائی کا عمرانی کابینہ نے آغاز کیا وہ بھی میرے سیاسی مخالفین کی درخواست پر ہوا۔ اسکی سزا موت ہے ۔

ان کامزیدکہناتھا کہ جو شخص ٹی وی پر بیٹھ اس لیڈر کے خلاف گواہ بن جائے جس کی خوشامد میں کفر کی حدود کو چھو جا تا تھا۔ اسکے شر سے میں کیسے محفوظ رہ سکتا ہوں۔میں نے محترمہ کو پریس کانفرنس میں بہن کہا ہے اور مجھے اس رشتے کے تقدس کا پورا احترام ہے۔ نسلوں کے خاندانی تعلق اور رشتہ دار یاں ہیں۔ میں ایسی گھٹیا سیاست پہرلعنت بھیجتا ہوں جس پر مجھے اپنی خاندانی روایات اور تربیت کو قربان کرنا پڑے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کبھی مفرور نہیں ہوا۔ نواز شریف کیساتھ غیر متزلزل رشتہ ہے۔ یہ سیالکوٹ کے باسیوں کی محبت ہے 34سال سے پورے قد سے کھڑا ہوں۔ اپنے والد مرحوم کی عزت کا پاس رکھا ہے ۔ میں کمزور انسان ہوں اللہ عزت سلامت رکھے وفا کے رشتے نبھانے کی ہمت۔ عطا فرمائے آمین۔

Comments are closed.