شیر افضل مروت کی نظربندی، حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔جواب میں حکومت نے استدعا کی کہ عدالت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرے۔

حکومت کی جانب سے محسن عباس ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ نظربندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔

حکومتی جواب میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے درخواست حکومت کو دیں۔

اپنے جواب میں حکومت نے استدعا کی کہ عدالت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرے۔

Comments are closed.