غیر شرعی نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: غیر شرعی نکاح کیس میں سابق چیئرمین تحریک انصاف کے اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی طبیعت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس پر سماعت کی۔

درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی ہائیکورٹ میں ہیں، استدعا ہے کہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا جائے۔

معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی 11 بجے تک کورٹ میں پیش ہو جائیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک کا وقفہ کر دیا۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی، ان کے وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی طبیعت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں ہیں۔

وکیل عثمان گل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر پر تاحال عمل نہیں ہوا، جس پر عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن رپورٹ کا انتظار کر لیتے ہیں۔

وکیل عثمان گل نے کہا کہ جیل سے جو رپورٹ آنی ہے وہ آپ بھی جانتے ہیں، جس پر معزز جج نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم آپ بتا دیں کیا رپورٹ آنی ہے۔

عثمان گل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کا حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، جس پر جج قدرت اللہ نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو اس کیس کی حد تک محدود رکھیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ ہم نے لاہور سے آنا ہوتا ہے اس لیے تاریخ لمبی رکھ لیں، جس پر جج نے کہا کہ آپ کچھ عرصے کے لیے اسلام آباد میں کرایہ پر گھر لے لیں۔

جج قدرت اللہ نے مزید کہا کہ ا?ج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیتا ہوں، آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔

Comments are closed.