ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا

54 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کو کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف مدثر علی ہاشمی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موٴقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ لسٹ میں 2021 کے طلباء وطالبات کو رولز کے برعکس نمبر دیئے گئے، اس اقدام سے 2022 اور 2023 کے طلباء و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کو کالعدم قرار دے۔

بعدازاں عدالت نے معاملے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

Comments are closed.