تحریک انصاف کا منفرد،کامیاب ورچوئل جلسہ،رہنماوں کے خطابات،دنیا بھر سے کارکن شریک ہوئے

50 / 100

فوٹو: ایکس

کراچی: تحریک انصاف کا منفرد،کامیاب ورچوئل جلسہ،رہنماوں کے خطابات،دنیا بھر سے کارکن شریک ہوئے، ملک بھر میں جلسہ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی نیٹ سروس سلو ہو گئی خاص کر سوشل میڈیا ایپس رینگنے لگ گئیں.

اپنی نوعیت کا منفرد’’ورچوئل جلسہ‘‘ گزشتہ رات 9بجے کے بعد شروع ہوا جس سے مرکزی اور صوبائی قیادت نے خطاب کیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی نے پاکستانی تاریخ کے پہلے ورچوئل جلسے کا اعلان پہلے سے کر رکھا تھا.

آن لائن جلسے سے تحریک انصاف کے متعدد روپوش رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر وہ گذشتہ سات ماہ سے روپوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

کہا ‘وہ اپنے گھر اور پیاروں سے اس عمر اور اس سرد موسم میں کہیں جنگلوں میں اور کبھی کہیں ہوتے ہیں’ ۔اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری بیوی بچوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر ہر جلسے اور ہر موقعے پر آواز اٹھائی۔

انھوں نے کہا کہ جب جیل کی سلاخوں کے پیچھے میں تحریک انصاف کی خواتین اور اپنی ان بچیوں کی طرف دیکھتا ہوں تو میں اپنی اور اپنے خاندان کی تکلیف ایک طرف رکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہمیں دی جانے والی تکیلف کچھ بھی نہیں ہے۔انھوں نے خدیجہ شاہ کا خصوصی ذکر کیا.

حماد اظہر نے بھی اس جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی مگر حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کے معاشی حالات زیادہ بگڑے۔علی محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا نو مئی کو غلط کرنے والوں کو پھانسی دے دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ مگر یہ سب قانون کے تحت ہونا چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ ایسے غلط کام کرنے والوں کی تعداد کتنی ہو گی یہیں سو یا دو سو بس۔تحریک انصاف کے تقریباً تمام ہی رہنماؤں نے آن لائن جلسے سے خطاب میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

’ایکس‘ پر آغاز سے ہی شرکا کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جس کی تعداد بعد میں بڑھتی ہوئی لاکھوں تک پہنچ گئی،تحریک انصاف کے روپوش رہنماؤں نے بھی اس جلسے سے خطاب کیا۔

ورچوئل جلسے سے مونس الٰہی، علی محمد خان، عاطف خان، زرتاج گل اور بیرون ملک مقیم شہباز گل اور زلفی بخاری نے بھی خطاب کیا.

اس دوران انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوگئی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ نا تاہم انصافیز نے نیٹ سروس سلو ہونے کے خدشہ کے پیش نظر اس کا بھی توڑ کر لیا۔

انٹرنیٹ سروس پر نگاہ رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار رہی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر منعقد ہونے والے ’وِرچوئل جلسے’ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن کی ہے۔

تاہم ابھی تک اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے کہ آیا پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس پی ٹی آئی کے وِرچوئل جلسے کو روکنے کے لیے ڈاؤن کی گئی ہے یا پھر کسی تکنیکی مسئلے کے باعث ایسا ہوا۔

Comments are closed.