اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کےاعلان سے پہلےجعلی شیڈول جاری کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کےاعلان سے پہلےجعلی شیڈول جاری کردیا، یہ سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اسحاق ڈار کو ذمہ دارسیاستدان سمجھتے ہوئےبعض میڈیاحلقوں نے اسے رپورٹ بھی کیا تاہم بعد میں پتہ چلا جعلی ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل ہی اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
اسحاق ڈار کے جعلی شیڈول پر چیف الیکشن کمشنر نے اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی تک انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوا ، سوشل میڈیا پر جاری افواہیں غلط ہیں، الیکشن کمیشن تھوڑی دیر میں شیڈول جاری کرے گا۔
بعد میں نجی ٹی وی پر وضاحت میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ن لیگ کے سابق سینیٹر نے انتخابی شیڈول مجھے بھیجا تھا اور پھر میں نے سوشل میڈیا پر انتخابی شیڈول جاری کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹی وی پر خبر چلی تو معلوم ہوا کہ میں نے جعلی انتخابی شیڈول سوشل میڈیا پر جاری کیا،جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرتا ہوں۔
Comments are closed.