چوہدری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں پیش کر دی۔

ایف آئی اے کی سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اڈیالہ جیل حکام نے چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا، سابق وزیراعلیٰ کی طبیعت ناساز ہے وہ سفر نہیں کر سکتے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مونس الہٰی کو لندن میں نوٹس بھجوانے کی رپورٹ پیش کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے فرزند مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.