سابق پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بنچ کو منتقل
فوٹو فائل
لاہور:سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کو بھجوا دی گئی۔جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا؟ ۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے فل بنچ کے روبرو پیش کرنے اور نوٹیفکیشن کے تمام ریکارڈ درخواست سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم سے استفسار کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست فل بنچ کے روبرو ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے؟
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ سائفر گمشدگی، القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے؟
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا؟ ۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کو بھجوا دی۔
Comments are closed.