سپریم کورٹ کیس لگانے کےلئے لگتاہے مرنا پڑے گا، فواد چوہدری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت سے اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے فواد چوہدری کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ وکیل صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔
وکیل صفائی نے کہا فواد چوہدری گزشتہ 32 گھنٹوں سے اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں، اینٹی کرپشن ٹیم دو بار اڈیالہ جیل میں انکوائری کر چکی ہے۔
اس پرعدالت نے اینٹی کرپشن کی فواد چوہدری کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں مزید ایک روز کے لیے اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی، کہا سپریم کورٹ کیس لگانے کےلئے لگتاہے مرنا پڑے گا، فواد چوہدری نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے اب تو لگتاہے سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کیلئے مرنا پڑے گا۔
جس کیس میں ابھی فواد چوہدری گرفتار ہیں فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن نے 29 نومبر کو کرپشن کا یہ مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments are closed.