سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے 3 وزرا ان کےخلاف گواہ بن گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے 3 وزرا ان کےخلاف گواہ بن گئے،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں گواہ بننے والوں میں سابق وزیردفاع اورسابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال اور اعظم خان شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کیس میں59 گواہان کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کوئی وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہ نہیں بنا۔
پی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف 3 وفاقی وزراء ہی نیب کے گواہ بنے،ریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔تینوں نے ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ہیں۔
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں بنے بلکہ بطور گواہ شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دیگر گواہان میں نیب، بینک، ایس ای سی پی افسران اور پٹواری،ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکریٹری کے نام بھی شامل ہیں۔
سپرٹنڈنٹ وزیراعظم آفس ندیم بٹ بھی گواہ کے طور پر سامنے اگئے، القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ بن گئے۔
Comments are closed.