لرننگ لائسنس جلدی بنا لیں ورنہ آئندہ مہینے فیس میں کئی گنا اضافہ

50 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: لرننگ لائسنس جلدی بنا لیں ورنہ آئندہ مہینے فیس میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا،لرننگ لائسنس کی فیس میں اضافے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا.

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد پنجاب بھر میں لائسنس اور دیگر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے۔

ان دنوں ٹریفک پولیس کے دفاتر میں شہریوں کی ہزاروں میں تعداد لائسنس بنوانے کیلئے اُمڈ آئی ہے جس کے باعث دفاتر کے اوقات کار 24 گھنٹے کر دیئے گئے ہیں۔

شہریوں کی آسانی کےلئےعملے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو صرف یکم جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے۔

جو شہری اس دوران 60 روپے میں لرننگ لائسنس بنوا سکتے ہیں بنوا لیں اس کے بعد یہ فیس بڑھا کر 1000روپے کر دی جائے گی۔

پنجاب کی نگران کابینہ کےاجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سےہوگا۔اجلاس میں فیصلہ میں کیا گیاکہ یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے۔

بتایا گیاہے کہ یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کی دی جائے گی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔

Comments are closed.