الیکشن کمیشن کاوزارت داخلہ سے 2 لاکھ 77 ہزار سکیورٹی اہلکار فراہمی کا مطالبہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کاوزارت داخلہ سے 2 لاکھ 77 ہزار سکیورٹی اہلکار فراہمی کا مطالبہ،آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی سٹاف دینے کیلئے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں 2 لاکھ 77 ہزار 558 سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی پوری کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے، سیکر ٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ کو جاری خط میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے انتظامات کیے جائیں ۔
الیکشن کمیشن نے اس بارے سات دستمبر تک جواب بھی طلب کر لیا۔ وزارت داخلہ کو جاری خط میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں نو ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد کیلئے 4500 سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں ۔شہرِ اقتدار میں 4500 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 5 لاکھ 91 ہزار106 سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکک ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ 28 ہزار 510 سیکورٹی اہلکار ہی دستیاب ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
Comments are closed.