پاکستان مسئلہ فلسطین پر 2 ریاستی حل کا حامی ہے، انوارالحق کاکڑ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے خدشہ ہے غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
اسکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے ۔ شاید پھر سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں۔
انوارالحق کاکڑ نے دیتے ہوئے کہا کہ کوپ 28 کےکامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالرز کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
نگران وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان ہوا، یو اےای کے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر 2 ریاستی حل کا حامی ہے، انوارالحق کاکڑ نےپاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان تارکین کی واپسی سے متعلق کہا کہ سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے غیر قانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.