اسرائیل کے غزہ کے جبالیہ کیمپ، رہائشی عمارت پر حملے، 700 فلسطینی شہید
فوٹو: فائل
غزہ: اسرائیل کے غزہ کے جبالیہ کیمپ، رہائشی عمارت پر حملے، 700 فلسطینی شہید ہوگئے، یہ فلسطینی پر تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہوئے.
تازہ ترین حملے کے مقام پر موجود الجزیرہ عربی کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک مکمل رہائشی بلاک منہدم ہوا ہے جس کے اندر بہت سے لوگ موجود تھے۔
اسرائیل کی رات گئے 2 رہائشی کمپاؤنڈز پر بمباری، 150 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے عارضی جنگ بندی ختم ہوتے ہی غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کردیئے رات تاریکی میں فلسطینی شہریوں کو ہدف بنایا۔
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فورسز نے شمالی اور جنوبی غزہ میں جبالیہ کمیپ سمیت 400 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جہاں مزید 56 فلسطینی شہید ہوئے.
جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بمباری میں شہدا کی تعداد 240 ہوگئی، 7 اکتوبر سے اب تک کی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار207 تک پہنچ چکی ہے، 40 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
دوسری طرف حماس نے بھی رات گئے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی، عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، زیادہ تر راکٹوں کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے گرا دیا۔
حماس کا کہنا ہے وہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔ شمالی غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے تمام یرغمالی خواتین اور بچے رہا کردیے باقی یرغمالیوں میں فوجی شامل ہیں جنگ بندی کے حوالے سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جب تک جنگ ختم نہیں ہو جاتی قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا۔
ادھر غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد امدادی ٹرکوں کا پہلا قافلہ غزہ میں داخل ہوگیا، ہلال احمر کے مطابق سو ٹرکوں کے قافلے میں خوراک، پانی اور طبی سامان موجود ہے۔ تمام ٹرک رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔
امریکا حماس کے قبضے سے یرغمالیوں کو رہا کرانے کی ہرممکن کوشش جاری رکھے گا ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا کہ سات اکتوبر سے ایک امریکی خاتون اور سات مرد لاپتا ہیں، اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے اب تک چار امریکیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
امریکا غزہ کے محاصرے یا سرحدوں کے دوبارہ تعین کی اجازت نہیں دے گا، امریکی نائب صدر کمیلا ہیریس نے مصر کو یقین دہانی کروادی ہے۔
دبئی کوپ ٹوئنٹی ایٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی مقاصد جاری رکھے، تو بے گناہ فلسطینیوں کے تحفظ کا خیال کرے۔
امریکی نائب صدر نے تسلیم کیا کہ بہت زیادہ معصوم فلسطینی مارے گئے ہیں۔غزہ سے آنے والی تصاویر، ویڈیوز دل دکھانے والی ہیں۔
انہوں نے کہا ہمیں ایک پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں، بچوں اور خواتین کو قتل کرنے پر اسرائیل کو عالمی عدالت میں لے جانے کی بات بھی نہیں کی گئی۔
Comments are closed.