سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 61 ہزار کی حد عبور

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں 100 انڈیکس نے 61 ہزار کی سطح عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 302 کی تاریخی سطح پر آ گیا ہے۔

کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 137 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Comments are closed.