پی ٹی آئی کےسوا سب کو جلسوں کی اجازت ہےالیکشن کمیشن کدھر ہے؟ علی محمد
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیرمملکت وتحریک انصاف کےرہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہماری مہم شروع ہوگئی ہے،پی ٹی آئی کےسوا سب کو جلسوں کی اجازت ہےالیکشن کمیشن کدھر ہے؟ علی محمد کہتے ہیں نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا.
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن میں ایک سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت ہوتی ہے مگر تحریک انصاف کو نہیں ہو تی.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سوال کیا کہ کہاں ہے الیکشن کمیشن اس کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا، علی محمد خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت کسی بھی صورت صا ف و شفاف انتخابات کا ماحول نظر نہیں آرہا.
ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے مگر تحریک انصاف کو نہیں یہ دوہرا معیار کیوں خیبرپختونخوا میں ایک پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دی جاتی ہے دوسری کو نہیں ایسی صورت میں الیکشن شفاف کیسے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے ملک کیلئے خود سے زیادہ فوج اہم ہے ہم ہمیشہ اپنے ادارے اوراپنے شہداء کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
علی محمد نے کہا جو9 مئی کو ہوا غلط ہوا، وہ تحریک انصاف کی پالیسی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی جس نے کیا وہ غلط کیا۔ہماری سینئر قیادت اب نکل رہی ہے، کچھ لوگ ابھی اور کچھ الیکشن شیڈول آنے کے بعد الیکشن مہم کیلئے نکلیں گے.
کچھ لوگ الیکشن مہم کیلئے ابھی اس لئے نہیں نکل رہے کہ گرفتار نہ ہو جائیں، تحریک انصاف اس پوزیشن میں ہے کہ زیادہ تر سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر سکے 90فیصد سے زیادہ سیٹوں پر ہم اپنے امیدوار کھڑے کریں گے.
پنجاب میں بھی ہم جلد الیکشن مہم شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ لاہور میں نواز شریف کا جلسہ ہوا، اسی دن ہمارے ورکر کنونشن پر کریک ڈاؤن ہوا، قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے.
Comments are closed.