عمران خان کے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

55 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کر تے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں چیرمین پی ٹی آی عمران خان کی القادرٹرسٹ کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرہعدالت میں موجود تھیں، اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

Comments are closed.