تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن روکنے کیلئے ضلع کرک میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا
فوٹو: سوشل میڈیا
کرک : تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن روکنے کیلئے ضلع کرک میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، ورکرز کنونشن کےاعلان کے بعد مقامی قائدین اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آج کرک میں پی ٹی آئی نے ضلعی سطح پر کنونشن کا اعلان کیا ہے اور وائس چیئرمین شیر افضل مروت نے بھی کنونشن کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن کی اجازت نہیں دی، اور ضلع نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، تاہم مقامی قائدین اور ورکرز کا ہر صورت آج کنونشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
<
انتظامیہ نے کنونشن روکنے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس طلب کرلی ہے اور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے ضلع کے حدود میں داخلہ پوائنٹس پر ناکہ بندیاں کردی ہیں، اور تھری ایم پی او اور 144 کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
کرک کنونشن کے حوالے سے شیر افضل مروت کا ویڈیو پیغام، کرک جانے والے تمام راستے اس وقت بند ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ کنونشن کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے آرہا ہوں۔ پی ٹی آئی کارکنان کنونشن میں شرکت کرکے اس کو کامیاب بنائیں.
میں لکی مروت اور کوہاٹ… pic.twitter.com/lJN55ouf6x— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 26, 2023
واضح رہے گزشتہ روز دیربالا میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا.
Comments are closed.