بشریٰ بی بی عمران خان نکاح، خاور مانیکا 5 سال بعد عدالت پہنچ گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بشریٰ بی بی عمران خان نکاح، خاور مانیکا 5 سال بعد عدالت پہنچ گئے، عدالت سے عمران خان کو غیر شرعی نکاح پر سزا دینے کی استدعا کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کی سالی مریم جو یہودی لابی سے تعلق رکھتی ہے۔
خاورمانیکا نے اپنی سابق اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کے خلاف 5 سال سے زائد عرصہ انتظار کے بعد اسلام آباد سیشن کورٹ سے رجوع کیاہے۔
خاورمانیکا کی درخواست میں انہوں نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزادینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست کے ساتھ خاور مانیکا نے 4 گواہوں کی لسٹ بھی منسلک کی ہے، ان گواہوں میں خاور فرید مانیکا خود، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ہم 1989 سے ہنسی خوشی شادی شدہ زندگی گزار رہے تھے، ہماری زندگی میں عمران خان پیری مریدی کی آڑ میں داخل ہوا۔
مانیکا نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دھرنے کے دوران میری سالی مریم جو یہودی لابی سے تعلق رکھتی ہے نے عمران خان سے تعارف کرایا۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور مانیکا نے اپنا بیان سول جج کی عدالت میں ریکارڈ کرایا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے غیرشرعی نکاح کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران عدت نکاح کرکے گناہ کیا اور فراڈ پر مبنی شادی کی۔
خاور مانیکا نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ہی ناجائز تعلقات تھے، تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا۔
واضح رہے عمران خان نے پہلی شادی سنہ 1995 میں برطانوی خاتون جمائما گولڈ سمتھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں جب کہ دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے سنہ 2014 میں کی تھی جب کہ سنہ2018 میں بشریٓ بی بی سے نکاح کیا۔
Comments are closed.