مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں،مسلم لیگ ن کی رہنما کے عدالت میں عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے گئے۔

مریم اورنگزیباشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے انھیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج عبہر گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب آج عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں جبکہ جاوید لطیف سمیت دیگر شریک ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ جاوید لطیف کے پیش ہونے پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.