اسکول بس شاہدرہ کے قریب کھائی میں گر گئی،خاتون ٹیچر جاں بحق،26 بچے زخمی
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: اسکول بس شاہدرہ کے قریب کھائی میں گر گئی،خاتون ٹیچر جاں بحق،26 بچے زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال پہنچایا گیا۔
شاہدرہ کے علاقے میں کھائی میں گرنے والی اسکول بس کے بچے شیخوپورہ سے پکنک منانے اسلام آباد کے علاقے شاہدرہ آئے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کواسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 15 سے زائد طلبہ زخمی ہوئے اور ایک 22 سالہ خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
زخمی بچوں کو اسپتال میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق اب تک 13 بچے پولی کلینک اسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے بعض بچے شدید زخمی ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی بس سے متعلق ابتدائی تحقیقات کے مطابق امریکن گرائمر سکول شیخوپورہ سےایک سکول ٹرپ آیا تھا،ڈرائیور نے بس روڈ کی سائیڈ پر کھڑی کی اور بس سے کچھ لینے نیچے اتر گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور اور بس کی ہینڈ بریک نہ ہونے کے باعث آہستہ آہستہ ریورس چلتی ہوئی سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری اور یہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
بس نمبر ایل ای ایس 5544 کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ،ڈرائیور ریاض کو پولیس نے بعد میں گرفتار کر لیا جو کہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔
Comments are closed.