خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چوبیس دوست ممالک کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ پر غور کیا گیا،آرمی چیف کی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی،کمیٹی نے تعاون کی موجودہ سطح کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی اور ان اقدامات کے تحت مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل مدتی اقتصادی منافع کے تصور کے حصول کی ہدایت کی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.