الیکشن سے پہلے نیا رولہ،پنجاب وفاق کی سرحد پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن سے پہلے نیا رولہ،پنجاب وفاق کی سرحد پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس حل طلب ہے جسے انتخابات سے پہلے نمٹانا ضروی ہے۔

ذرائع کےمطابق وفاق اور پنجاب کی سرحدیں نئی حلقہ بندیوں میں رکاوٹ بن گئیں الیکشن کمیشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان بعض موضع جات پر 1981 سے جاری تنازع حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاق اور پنجاب کی سرحدوں کے تنازع کو حل کرنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ڈی سیز سے ریونیو کے حساب سے نقشہ جات اور تجاویز طلب کی تھیں۔

دونوں اضلاع کے کمشنرز نے نقشہ جات اور رپورٹس جمع کروا دی ہیں۔ نوتھیال، بوکڑا، سہام اور چوہڑ ہڑپال کے بعض موضع جات پر تنازع ہے۔

ذرائع کے مطابق سہام اور چوہڑ ہڑپال کے کچھ موضع جات اسلام آباد جبکہ دیگر سارا علاقہ راولپنڈی کینٹ میں آتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سہام اور چوہڑ ہڑپال کے علاقے ایک ہی انتظامیہ کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سرحدوں پرحلقہ بندیوں میں تبدیلی سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی حلقہ بندیاں تبدیل کرنا پڑیں گی۔

حلقہ بندی میں نئی تبدیلی سے راولپنڈی کی قومی اور صوبائی نشتیں بھی متاثر ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آبادی کے تناسب سے نئی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔

Comments are closed.