ہزارہ ڈویژن میں فنڈزنہ ہونے پر کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید

51 / 100

فوٹو:فائل

مانسہرہ(فاروق احمد) ہزارہ ڈویژن میں فنڈزنہ ہونے پر کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید ہوگئی ہےہزارہ ڈویژن میں فنڈز کی عدم دستیابی سرکاری ہسپتالوں سمیت محکمہ صحت کے پاس باؤلے کتے کے کاٹے کی ویکسین نایاب. مریض دربدر ہونے لگے.

غریب مریض جنکے پاس استطاعت نہیں وہ مہنگے داموں پرائیوٹ میڈیکل سٹورں سے بھی ویکسین نہیں لگوا سکیں گے۔ اس بارے میں جب ویکسین سے متعلق باخبر زرائع سے معلومات حاصل کی گئیں۔

معلوم ہوا کہ پشاور میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین دستیاب نہیں .ادھر ہری پور ایبٹ آباد مانسہرہ اور بٹگرام کے اضلاع میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کتے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے غریب مریض بری طرح شدید پریشانی اور اضطراب کاشکار ہیں۔

سرکار کی طرف سے ویکسین کے حصول کےلئیے سرکاری ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے دفاتر میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ویکسین ناپید ہو چکی ہے. سول سوسائیٹی سمیت دیگر مختلف حلقوں نے نگران حکومت کے متعلقہ زمہُ داروں خصوصاً نگران وزیر اعلیٰ سے ویکسین فراہمی کی اپیل کی ہے۔

تمام ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتالوں سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے دفاتر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویکسین کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جاۓ۔

Comments are closed.