پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس،تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کیس کیس میں تفتیشی افسر نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی، وکلا صفائی اور تفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے سیشن عدالت میں اہم بیان دے دیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ اسد عمر کی مقدمہ میں گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلا سردار مصروف، آمنہ علی نے درخواست ضمانت واپس لے لی، عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔
Comments are closed.