سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت سنٹرل جیل اڈیالہ میں قائم خصوصی عدالت میں کی،چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی جیل عدالت موجود تھے ۔

سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور وکیل صفائی سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاحال حکم امتناع برقرار ہے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔

ملزمان سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ بھی کمرہ عدالت موجود تھے ۔بشری بی بی،علیمہ خان ،نورین خانم ،عظمی خانم نے چیئرمین پی ٹی آئی جبکہ مہر بانو نے اپنے والد شاہ محمود قریشی سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی ایف آئی اے ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی۔

Comments are closed.