والد کی وفات پر روپوشی ختم کرنیوالے عمر ایوب کی گرفتاری کا امکان

52 / 100

فوٹو: فائل

ہری پور : سابق وفاقی وزیر اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نےوالد کی موت کے باعث روپوشی ختم کردی اور آبائی گاؤں ریحانہ پہنچ گئے ہیں.

تحریک انصاف کے رہنماء نے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہونے کے باوجود والد سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر اپنی روپوشی ختم کردی ہے۔

گوہر ایوب خان سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے والد تھے۔انکے انتقال کے بعد گوہر ایوب کے بیٹے عمر ایوب بھی ریحانہ گاؤں پہنچ گئے ہیں.

عمر ایوب 6 ماہ سے روپوش تھے۔یادرہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان پر متعدد کیسسز بنے جبکہ عدالت انہیں اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے.

ذرائع کے مطابق والد کی وفات پر روپوشی ختم کرنیوالے عمر ایوب کی گرفتاری کا امکان ہے کیونکہ وہ اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہیں تاہم انتظار ہے کہ سابق فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے کی گرفتاری پر ریاست کتنے تحمل سے کام لیتی ہے.

Comments are closed.