ووٹ کو عزت دو والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا،بلاول بھٹو زرداری

50 / 100

فوٹو: فائل

پشاور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ووٹ کو عزت دو والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا اگر آج بھی کوئی سمجھتا ہے وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں جلسے سے میں کہا کہ اس وقت کوئی ایسی جماعت ہی نہیں جو پیپلز پارٹی کی مخالف ہو، میرا مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے، مجھے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے تاکہ غریبوں کی خدمت کر سکوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ایک پارٹی مہنگائی لیگ بن چکی ہے، وہ گورننس کرنا نہیں جانتی، جو خود کو تبدیلی کا نمائندہ کہتے تھے انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی، جو اپنے آپ کو ووٹ کی عزت کا نمائندہ کہتے تھے ان کا اصل چہرہ بھی سامنے آگیا۔

انھوں نے کہا وہ نہ ووٹ کی عزت کرتے ہیں، نہ خدمت کرنا جانتے ہیں، نہ گورننس کرنا جانتے ہیں، وہ تو پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں،یہ 16مہینے کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہیں، یہ مہینے مشکل تو تھے، مگر میں اس دوران اپنی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا میں اپنی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہوں، جو میرے ساتھ اس کابینہ میں تھے، کیا وہ اس عرصے کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں؟

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ملک کا بیشتر حصہ پانی کے نیچے تھا، میں نے اقوام متحدہ کو متحرک کیا، سیلاب متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں گھر بنا کر دوں گا، چند مہینوں میں 20 لاکھ گھر بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جا رہی ہے کہ وہ اپنا گھر بنائیں، وقت بہت کم تھا لیکن میں نے آپ کی اچھی نمائندگی کی، جو پہلے اقتدار میں تھے، ان سے موازنہ کریں، ہماری کامیابی نظر آئے گی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل صرف وزیر خارجہ حل نہیں کر سکتا، معیشت، غریب عوام کے مسائل کےحل کے لیے جیالا وزیراعظم بنانا پڑے گا، جب وزیراعظم ہوگا، وزیر اعلیٰ ہوگا پھر صحیح طریقے سے خدمت کر سکوں گا۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس ایسا منشور ہے جس میں وقت کے تمام مسائل کا حل ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت اگر کسی کے لیے کام کرتی ہے تو وہ غریب عوام ہیں، ہمارے اور ان کے نظریے میں فرق ہے۔

کہا وہ حکومت میں آکر صرف اشرافیہ، امیروں کا سوچتے ہیں، پی پی کی حکومت ہوتی ہے تو ہم پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے شروع کریں گے۔

انھوں نے کہا کسانوں کیلئے پروگرام شروع کریں گے، بےنظیر مزدور کارڈ پروگرام شروع کروں گا، بےنظیر مزدور کارڈ کے تحت محنت کشوں کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ دھوکا کیا گیا، یہاں صحت کارڈ کے ذریعے فنڈز نجی اسپتالوں کو دیے گئے، اس اقدام سے سرکاری اسپتالوں کا معیار نیچے گر گیا۔

Comments are closed.