عمران خان سےاڈیالہ جیل میں نیب ٹیم کی القادر ٹرسٹ کیس میں کئی گھنٹے تفتیش

52 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سےاڈیالہ جیل میں نیب ٹیم کی القادر ٹرسٹ کیس میں کئی گھنٹے تفتیش،ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم 7 گھنٹے تک جیل میں میں رہنے کے بعد سوا4 بجے روانہ ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے القادرٹرسٹ کیس جیسے 190 پاؤنڈ اسکینڈل سے منسوب کیا جاتا ہے میں عمران خان سے متعلقہ معاملے پر سوالات کئے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے کئی گھنٹے طویل تفتیش کی، جس میں مختلف دستاویزات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم پونے 7 گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی، چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش کرنے والی نیب کی تفتیشی ٹیم میں سربراہ سمیت 2 نئے افسران شامل تھے۔

عدالتی حکم پر نیب نے تقریباً ایک ہفتہ قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا تھا، اس حوالے سے تمام دستاویزات بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کے حوالے کردی گئی تھیں۔

Comments are closed.