انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
فائل:فوٹو
کراچی:انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے ۔
آئی ایم ایف سے ایک روز قبل ہوئے معاہدے کے اثرات آج بھی امریکی ڈالر پر نظر آرہے ہیں۔
انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔آج انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں ہی کاروبار کا مثبت رجحان نظر آرہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 499 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.