پی آئی اے نے اپنے فضائی میزبان غائب ہونے کا ذمہ دار کینیڈا کو قرار دیدیا

52 / 100

فوٹو:فائل

کراچی(این این آئی)قومی ائر لائن کی انوکھی منطق، پی آئی اے نے اپنے فضائی میزبان غائب ہونے کا ذمہ دار کینیڈا کو قرار دیدیا ہے۔گزشتہ ہفتے قومی ائیر لائن کے دو فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا جانے والی پروز میں ٹورنٹو پہنچنے کے بعد غائب ہو گئے تھے۔

گزشتہ دنوں پی آئی اے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آئی اے کے 8 ملازمین گزشتہ دو سالوں کے دوران کینیڈا میں اس کی لچک کی حامل آزادانہ پناہ دینے کی پالیسی کی وجہ سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹس خالد محمود اور فدا حسین 10 نومبر کو پی کے 772 پر اسلام آباد سے کینیڈا گئے تھے مگر وہ ٹورنٹو سے پرواز کے روانہ ہونے سے قبل واپس رپورٹ کرنے میں ناکام رہے۔

پی آئی اے کےترجمان نے بتایا کہ کیبن کریو کے چار ارکان گذشتہ برس اسی طرح غائب ہوئے تھے، جبکہ مزید چار 2023 میں غائب ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے

Comments are closed.