اسلام آباد ہائیکورٹ کی بشری بی بی کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو 7 روز میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

عدالت نے بشری بی بی کو رجسڑار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سات روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کریں، درخواست کیساتھ متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کریں۔

بشری بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر کسی ایف آئی آر کے ضمانت کی درخواست کیسے قابل سماعت ہے ؟ دوسرا اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ بغیر تفصیل کسی مقدمے میں کیسے ضمانت دی جا سکتی ہے۔

Comments are closed.