پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہمند ایجنسی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے 14 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ شیر افضل مروت اپنے وکیل ریاست آزاد کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ مروت صاحب کتنے مقدمے ہو گئے ہیں، جس پر شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ مائی لارڈ آٹھ مقدمے ہو گئے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے لیڈر کو فالو کررہے ہیں کہ جتنے مقدمات ان پر ہوئے ہیں آپ پر بھی اتنے ہی ہونے ہیں۔

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ مقدمات کرنا رواج بن گیا ہے،عدالت نے وکیل شیر افضل مروت حفاظتی ضمانت درخواست منظور کرلی۔

Comments are closed.