پاکستانی آل راونڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی

45 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سابق اسٹار پاکستانی آل راونڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی، انھوں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بحث میں ایشوریہ رائے سے متعلق نامناسب مثال دی تھی۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران کرکٹ اور کوچنگ کے متعلق بات ہو رہی تھی ، جس میں میری زبان پھسل گئی اور میں نے کوئی اور مثال دینی تھی لیکن کوئی اوردیدی.

عبدالرزاق نے کہا کہ پریس کانفرنس میں میرے منہ سے ایشوریہ جی کا نام نکل گیا، جس پر میں ان سے معافی مانگتاہوں۔

گزشتہ روز سابق کرکٹر عبدالرزاق کابالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے متعلق دیا گیا کمنٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیاتھا اور ٹوئٹر ٹرینڈ بنا ہوا ہے.

https://twitter.com/ImMUsmanKhan_/status/1724403620626801064?t=apDNfHGAuAVhHDnpIcSkOg&s=19

انہوں نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جب نیتیں ہی صاف نہیں تو نتیجہ کیسے اچھا آسکتا ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1724065501712707996?t=9rwyzP8t7KqM8Z1x7z5PHA&s=19

سابق کرکٹرعبدالرزاق نے مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریہ رائے سے شادی کرکے اور اُس سے نیک پرہیزگار بچہ پیدا کرنے کی ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا،آپ کو پہلے اپنی نیت ٹھیک کرنی ہوگی۔

Comments are closed.