لاہور میں سموگ پر قابو نہ پایا جا سکا،سانس لینا بھی دشوار ہوگیا

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ پر قابو نہ پایا جا سکا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے، عامر ٹاوٴن میں اے کیو آئی 444، مال روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر عدالت عالیہ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دیا ہے۔

ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کر دیا گیا جبکہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Comments are closed.