نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے

50 / 100

فائل:فوٹو

پشاور: نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ کے انتقال کے بعد خیبر پختونخوا میں آئینی و سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

 ئنےوزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے آئین غیر واضح ہے اورقانونی ماہرین کی رائے میں بھی ہم آہنگی نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد،سمیت مختلف راستے موجود ہیں لیکن نگران وزیراعلی نے انتقال کے بعد کابینہ کی تحلیل کی صورت میں صورتحال پیچیدہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے اس پر چیرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت سے سینیٹ کمیٹی بنے گی اگر وہ فیصلہ تک نہ پہنچ سکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاے گا۔

گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو گزشتہ طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔

نجی اسپتال کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ اعظم خان کی دو روز قبل حالت غیر ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کے اہل خانہ اور وزیراعلیٰ سیکٹریٹ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اعظم خان نے نگراں صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا تھا تاہم وہ طبیعت خرابی کے باعث اس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اعظم خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں پشاور کے نامور نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکے۔

Comments are closed.