کنٹونمنٹ بورڈزپروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: کنٹونمنٹ بورڈزپروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا،سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیا تھا،سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ پروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے اور کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے وصول کردہ ٹیکس غیر قانونی ہے۔
فیصلہ میں کہا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 163 کے تحت ٹیکس کی وصولی کی پوری سکیم موجود ہے،سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتی ہے۔
فیصلہ میں عدالت کا پروفیشنل مد میں وصول کردہ ٹیکس واپس کرنے کا حکم، آئین صرف صوبائی حکومت کو ہی پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کا اختیار دیتا ہے۔
Comments are closed.