ایسے الیکشن میں اگر نواز شریف جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟،فواد چوہدری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ایسے الیکشن میں اگر نواز شریف جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 50 سالہ سیاست کے بعد بھی نواز شریف اس انداز سے وزیراعظم بن بھی گئے تو کیسے وزیراعظم ہوں گے؟ اس طرح کے الیکشن میں نواز شریف جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ نواز شریف سیاسی درجہ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔ ایوب خان کا دور معاشی لحاظ سے تو اچھا تھا ، لیکن 1965ء کا ایک الیکشن ان کے گلے کا طوق بنا رہا۔ نواز شریف کو چاہیے وہ الیکشن اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے، مذاکرات اچھے تھے، مجھے علم نہیں کہ مذاکرات میں کیا ہوا تھا۔ اب بھی سو فیصد مذاکرات ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔
Comments are closed.